خورشید شاہ اور17ملزمان کیخلاف ریفرنس کی پھر مختصر سماعت

158

سکھر (اے پی پی) احتساب عدالت سکھر نے خورشید شاہ اور ان کے17 ساتھیوں کے خلاف نیب ریفرنس کی ایک بار پھر مختصر سماعت کی‘ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ اور ان کے ساتھیوں کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زاید کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب نے ریفرنس دائر کیا ہوا ہے‘ زیرحراست سید خورشید احمد شاہ کو این آئی سی وی ڈی اسپتال سکھر سے ایمبولینس کے ذریعے عدالت لایا گیا‘ عدالت نے سماعت 27 اپریل تک ملتوی کردی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید خورشید شاہ نے کہا کہ موجودہ ملکی صورتحال میں اپوزیشن اپنا کردار بہتر طور پر ادا کر رہی ہے‘ ملک اس وقت نازک صورتحال سے دوچار ہے‘ کورونا وائرس صرف پاکستان میں نہیں بلکہ پوری دنیا میں تباہی مچا رہا ہے‘ ہم سب کو مل کر اس وائرس سے لڑنا ہے۔