سکھر، ٹرک اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں خواتین و بچوں سمیت 13 افراد زخمی

142

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر کے قریب ٹرک اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں خواتین و بچوں سمیت 13 افراد زخمی، سکھر کے قریب قومی شاہراہ پر دادلو تھانے کی حدود میں تیز رفتار ٹرک نے سوزوکی کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں سوزوکی میں سوار 2 خواتین اور دو بچوں سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ایدھی سینٹر کے عملے اور پولیس نے فوری طور پر پنوعاقل اسپتال منتقل کر دیا ، جہاں پر 4 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ، شدید زخمیوں کو سول اسپتال سکھر منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹرک تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔