سکھر، صالح پٹ میں کورونا کا مشتبہ مریض نکل آیا، قرنطینہ سینٹر منتقل

198

سکھر (نمائندہ جسارت) صالح پٹ میں کورونا کا مشتبہ مریض نکل آیا، انتظامیہ نے مریض کو سکھر قرنطینہ سینٹر منتقل کردیا، علاقہ مکینوں کے مطابق مذکورہ شخص حال ہی میں تبلیغ سے واپس آیا تھا، سکھر کی تحصیل صالح پٹ کے علاقے میں کرونا کا ایک مشتبہ مریض نکل آیا ہے جس کا نام حفیظ اللہ شنبانی ہے اور وہ علاقے کا کونسلر بھی ہے جسے مرض لاحق ہونے کے شبہ میں انتظامیہ نے ایمبولینس کے ذریعے صالح پٹ سے قرنطینہ سینٹر سکھر منتقل کردیا ہے جہاں پر اس کے ٹیسٹ وغیرہ لیے جائیں گے، مذکورہ شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ حال ہی میں تبلیغ سے واپس آیا ہے جس کی بنا پر اسے مشتبہ قرار دے کر قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔