اسلام آباد میں پولن کی مقدار میں حیرت انگیز کمی

514

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جاری مسلسل بارش کے باعث پولن کی مقدار میں حیرت انگیز کمی واقع ہوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں کل سے جاری بارش کے باعث پولن کی مقدار میں زبردست کمی ہوئی ہے،اسلام آباد کی فضا میں پولن کی مقدارکم ہوکرمحض485   فی مکعب میٹر رہ گئی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزاسلام آبادکی فضامیں پولن کی مقدار 30 ہزار180فی مکعب میٹرتھی تاہم مسلسل بارش کے باعث پولن کی مقدار انتہائی کم ہوگئی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پولن الرجی سے بچاؤ کیلئے گھر سے نکلتے وقت ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے۔

واضح رہے کہ جڑواں شہروں راولپنڈی اسلام آباد میں بارش کا سلسلہ کل سے شروع ہوا جو آج بھی برقرار ہے، بارش کے باعث موسم مزید خوشگوار ہوگیا ہے۔