اموات میں اضافہ، برمنگھم ایئرپورٹ پر مردہ خانہ کی تیاری شروع

678

برطانیہ میں کورونا وائرس سے بڑھتی ہوئی اموات کے باعث  ہنگامی صورتحال کے پیش نظر برمنگھم ایئرپورٹ کو مردہ خانہ میں تبدیل کیا جارہا ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جسے مد نظر رکھتےہوئے برمنگھم ایئرپورٹ پر مردہ خانہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ایئرپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ مردہ خانہ کی تیاری کا آغاز ہوچکا ہے اور اس متعلق جگہ مختص کر لی گئی ہے، ایئرپورٹ پر بنائے جارہے مردہ خانہ میں 1500 لاشیں رکھنے کی گنجائش ہو گی۔

پولیس کا کہنا ہے کورونا وائرس کے باعث اموات میں اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جسے مد نظررکھتے ہوئے برمنگھم ایئرپورٹ پر مردہ خانہ بنایا جارہا ہے جس میں ابتدائی طور پر 1500 لاشیں رکھنے کی گنجائش ہوگی اور بوقت ضرورت اس میں توسیع کی جاسکے گی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مذہبی اقدار کو ملحوظ خاطر رکھنے کے لیے تمام تر ممکنہ اقدامات کررہے ہیں اورلاشوں کو احترام کے ساتھ رکھنے کے لیے پوری کوشش کررہےہیں۔