ایران سے مزید 113زائرین تفتان بارڈر پہنچ گئے

266

چاغی(آن لائن)ایران سے مزید 113زائرین تفتان بارڈر پہنچ گئے۔ تفتان بارڈر میں150سے زائد زائرین تفتان قرنطینہ میں موجود ہیں۔50زائرین کا تعلق بلوچستان باقی زائرین کا تعلق مختلف صوبوں سے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق گزشتہ رات مزید 113 زائرین ایران سے تفتان بارڈر پہنچ گئے انھیں اسکریننگ کے بعد پاکستان ہائوس قرنطینہ میں منتقل کردیا گیا۔ اس وقت تفتان بارڈر قرنطینہ میں
مقیم 180 افراد سے زائد کا تعلق چاغی، نوشکی، دالبندین، کوئٹہ، پشین ودیگر بلوچستان کے علاقوں سے ہیں ،انھیں بہت جلد روانہ کردیا جائے گا۔ ادھر بلوچستان کے لوگوں نے بروز جمعہ قرنطینہ سینٹر سے نکل کر شدید احتجاج کیا نعمت اللہ، علم جان ودیگر انکے ساتھیوں کا کہنا تھا کہ ہمیں تفتان قرنطینہ میں 17 دن ہوچکے ہیں اور ہمارے ٹیسٹ بھی منفی آچکے ہیں 14 دن بھی گزار چکے ہیں اسکے باوجود ہمیں قرنطینہ میں روکنا ظلم نا انصافی ہے ادھر تحصیلدار تفتان ظہور بلوچ کا کہنا تھا ان میں سے بعض افراد کے 14 دن پورے نہیں ہوئے ہیں انتظامیہ انکو اپنی ٹرانسپورٹ میں انکے شہر جلد روانہ کرے گی ۔