دادو (نمائندہ جسارت) دادو کے تھانہ بی سیکشن کی حدوود میں 14 سالا لڑکی کو گلا کاٹ کر مارنے کی کوشش شدید زخمی لڑکی اسپتال لایا گیا۔ دادو کے تھانہ بی سیکشن کی حدود گلشن اقبال کالونی میں 14 سالا اسرا نامہ لڑکی کو مبینہ طور چچا زاد بھائی نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ چاکو کے وار کرکے گلا کاٹ کر مارنے کی کوشش لڑکی شدید زخمی ہوگئی، جسے زخمی حالت میں سول اسپتال دادو لایا گیا ۔ لڑکی کی والدہ کے مطابق بچی کے چچا زاد بھائی مرتضیٰ اتیرو اور دیگر نے گھر پر حملہ کیا، ملزمان نے اسرا پر حملہ کرکے چاقو کے وار سے گلا کاٹ کر مارنے کی کوشش کی، ہم سے انصاف کیا جائے۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ رشتہ داری کے تنازعہ پر پیش آیا مزید تفتیش جاری ہے۔