ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ میں لاک ڈاؤن کے تیسرے روز بھی ٹھٹھہ سمیت مکلی میں تمام کاروبار بند رہا رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے ٹھٹھہ اور مکلی کے داخلی اور خارجی راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کرکے سخت چیکنگ کی ہے۔ ادھر کریانہ اسٹورز ، میڈیکل اسٹورز، کھانے پینے کی اشیا کی دکانیں کھلی رہیں۔ ضلعی انتظامیہ نے سختی سے ہدایات کی ہے کہ حکومت سندھ کے ہدایات کے مطابق رات کو 8 بجے کے بعد تمام دکانیں بند رہنی چاہیے خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔