لاڑکانہ، بجلی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث  پانچ بچوں کا والد صدام شر موقع پر دم توڑ گیا

140

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے کوثر مل محلے میں مال مویشوں کے لیے چارہ بنانے کے دوران بجلی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث پانچ بچوں کا والد صدام شر موقع پر دم توڑ گیا جبکہ ورثا کی جانب سے لاش چانڈکا اسپتال کے شعبہ حادثات منتقل کی گئی جہاں ان کی موت کی تصدیق کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی گئی۔ ورثا کے مطابق صدام شر گھر میں بھینسوں کے باڑے پر مال مویشیوں کے لیے چارہ بنا رہا تھا کہ بجلی کی موٹر سے کرنٹ لگنے کے باعث وہ وہ دم توڑ گیا۔ دوسری جانب متوفی کی لاش گھر پہنچا دی گئی، جہاں لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔