سکھر، دینی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے جمعہ یوم توبہ استغفار کے طور پر منایا گیا

149

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی، سنی تحریک، میلاد مصطفی کمیٹی سمیت دینی جماعتوں اور تنظیموں کی جانب سے اپیل پر جمعہ کے روز کو یوم توبہ استغفار کے طور پر منایا گیا۔ کورونا وائرس کی صورتحال کے باعث وائرس کے خاتمہ اور تحفظ کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ علما کرام کورونا وائرس، وبائی امراض اور مشکلات سے محفوظ رہنے کے لیے خصوصی دعائیں کرائیں۔