کورونا وائرس: بورس جانسن کا ٹیسٹ مثبت آ گیا

474

لندن: برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا بھی کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق بورس جانسن میں کورونا وائرس کی معمولی علامات بھی ظاہر ہوئیں جس کے بعد انہوں نے خود کوقرنطینہ  کرلیا ہے۔

بورس جانس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے حکومتی امور چلائیں گے۔