ایف آئی اے اہلکار کورونا وائرس میں مبتلا

673

پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیررپورٹ پر تعینات وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے اہلکار میں کورونا وائرس تصدیق ہوگئی۔

باچا خان انٹرنیشنل ائیررپورٹ پر تعینات ایف آئی اے کے اہلکار میں کورونا وائرس تصدیق ہوئی ہے، ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اہلکار نے مردان میں جاں بحق ہونے والےعمرہ زائر کو اٹینڈ کیا تھا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کےحکام کا کہنا ہے کہ 14 دیگر اہلکاروں کی بھی  کورونا اسکریننگ کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 9 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے پہلی ہلاکت 18 مارچ کو خیبر پختونخوا کے ضلع مردان میں ہوئی تھی جہاں 50 سالہ سعادت خان انتقال کرگیا تھا۔