کورونا وائرس: انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں 15 فیصد اضافہ

608

کراچی: کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ ہوگیا۔

پاکستن ٹیلی ) کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق : کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کے بعد پاکستان میں انٹرنیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

پی ٹی اے کو ٹیلی کام آپریٹرز کے ذریعے حاصل کی جانے والی معلومات کے مطابق تعلیمی اداروں اور  کاروباری مراکز کی آن لائن سرگرمیوں میں اضافے، مختلف اداروں اور تنظیموں کی “گھر سے دفتری امور کی انجام دہی” کی پالیسی کی وجہ سے گزشتہ ہفتے انٹر نیٹ کے استعمال میں 15 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  ملک میں انٹرنیٹ کی ضروریات کے اعتبار سے انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کرنے کی صلاحیت اطمینان بخش ہے۔

  پی ٹی اے اس مشکل وقت میں صارفین کو تیز رفتار اور موثر ٹیلی کام خدمات کی دستیابی یقینی بنانےکیلئے انٹرنیٹ کے استعمال کا جائزہ لےرہی ہے۔

Jasarat - Apps on Google Play