سعودی عرب، جان بوجھ کر تھوک پھینکنے پر سرائے موت ہوسکتی ہے

626

ریاض: سعودی عرب کورونا وائرس کے خوف میں مبتلا ہوگیا ، تھوک پھینکنے والےشخص پر جرم ثابت ہونے کی صورت میں سزائے موت دینےکا اعلان کردیاگیا۔

سعودی عرب میں عجیب قانون حرکت میں آگیا ،سعودی عرب میں اگر کوئی  شخص جان بوجھ کر تھوک پھینکتا ہے اور جرم ثابت ہوتا ہے تو اس صورت میں سزائے موت دی جاسکتی ہے ۔

گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایک گرفتار شخص کو شاپنگ  مال میں ٹرالیز پر تھوک پھینکتے دیکھا گیا تھا جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا ،تاحال یہ غیر واضح ہے کہ ملزم نے ایسا کام کیوں کیا لیکن جرم ثابٹ ہونے پر مجرم کو سزائے موت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔

سعودی پراسیکیوشن کے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حرکت مذہبی اور قانونی طور پر قابل مذمت ہے اور اس کو جان بوجھ وبا پھیلانے کے زمرے میں شمار کیا جارہا ہے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک 24 ہزار سے زائد اموات ہوچکی ہیں جبکہ لاکھوں اس کا شکار ہوچکے ہیں۔

سعودی عرب میں اب تک 1 ہزار 12 افراد اس مہلک بیماری کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 3 اموات بھی ریکارڈ کی گئی ہیں ۔