امریکی کورونا وائرس پھیلانے کا سبب بن رہے ہیں، میکسیکو

534

میکسیکو اور امریکا کے درمیان کورونا وائرس کو لے کر لڑائی مزید کھمبیر ہوگئی ،میکسیکو کے شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سرحد پار سے آنے والے امریکیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔

میکسیکو کے عوام کا ماننا ہے کہ امریکی ان کے ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں ، کسی بھی امریکی کو بغیر کسی ٹیسٹ یا اسکرینگ کے میکسیکو آنے نہ دیا جائے۔امریکی شہریوں کی آمد کو روکنے کیلئے امریکی ریاست اریزونا کے جنوب میں واقع سونورا کے شہریوں نےمیکسیکو کی طرف آ نے والی ٹریفک کو بھی گھنٹوں بلاک کیے رکھا۔

شہریوں نے چہروں پر ماسک پہن رکھے تھے اور سائنز بنا رکھے تھے جن کے ذریعے امریکیوں کو “اپنے گھر میں رہو” کا پیغام دیا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ میکسیکو میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 585 ہے اور 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ امریکہ میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 65 ہزار سے زائد ہے۔

دوسری جانب میکسیکو اور امریکہ کا بارڈر سوائے انتہائی ضروری آمد ورفت کے ہر قسم کی سرگرمی کیلئے بند ہے تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اس محدود نقل و حمل کے دوران بھی وائرس یہاں منتقل ہوسکتاہے۔