حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے ، بلاول

210

اسلام آباد (صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ٹوئٹر پیغام میں مطالبہ کردیا کہ حکومت آئی ایم ایف سے دوبارہ مذاکرات کرے اب جبکہ ہم کورونا وائرس کی عالمی وبا کا سامنا کررہے ہیں تو حکومت کو آئی ایم ایف سے نئی شرائط طے کرنا چاہئیں، بلاول نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے عالمی معاشی صورت حال پر اثرات کے تناظر میں آئی ایم ایف سے ازسر نو شرائط طے ہونا چاہئیں۔