نوابشاہ ،کریانہ ایسوسی ایشن کو7 گاڑیوں کے روٹ پرمٹ جاری

172

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)نوابشاہ میں اشیائے خورو نوش کی قلت کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد نے کریانہ ایسوسی ایشن کو 7 گاڑیوں کو روٹ پرمٹ جاری کر دیے، ایک ماہ تک کا راشن موجود ہے، صدر کریانہ ایسوسی ایشن کریانہ ایسوسی ایشن کے صدر کے مطابق نواب شاہ میں صرف 1 ماہ کا راشن موجود ہے جو کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ناکافی ہے، نواب شاہ میں تقریباً 40 سے 45 ہزار کلو دالیں ماہانہ فروخت ہوتی اور لاک ڈاؤن کے دوران بھی اتنی ہی فروخت ہورہی ہیں تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد کی جانب سے فوری طور پر اشیائے خورونوش کی ترسیل کے لیے کریانہ ایسوسی ایشن کو 7 ٹرکوں میںنواب شاہ سے کراچی ،کراچی سے نواب شاہ کے روٹ پرمٹ جاری کیے گئے ہیں تاکہ لاک ڈاؤن کے دوران اشیائے خورونوش کی ترسیل میں کسی قسم کی رکاوٹ اور پریشانی نہ ہو تاہم کریانہ ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ کراچی کے بجائے ہمیں لاہور سے اشیائے خورونوش کی ترسیل کے پرمٹ جاری کیے جائیں کیونکہ کراچی کی نسبت لاہور میں آٹے سمیت دیگر اشیا کے ریٹ اور کوالٹی بہتر ہے تاہم ذخیرہ اندوزی کے حوالے سے کریانہ ایسوسی ایشن کا کہناہے کہ ہول سیل مارکیٹ میں خریداری ڈالر کے حساب سے ہوتی ہے جس کے باعث ریٹوں میں اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔