سینیٹر سراج الحق سمیت جماعت اسلامی کے رہنمائوں کاڈاکٹر رفیق احمد کے انتقال پر افسوس؍ دعائے مغفرت

174

لاہور( نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق ، سیکرٹری جنرل امیر العظیم ،نائب امرا لیاقت بلوچ ، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ، اسد اللہ بھٹو ، راشد نسیم ، میاں محمد اسلم ، عبدالغفار عزیز ، پروفیسر محمد ابراہیم ، معراج الہدیٰ صدیقی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد اصغر ، اظہر اقبال حسن ، سید وقاص جعفری ، حافظ ساجد انور ، سید بختیار معانی، سیکرٹری اطلاعات قیصرشریف اور بزرگ رہنما حافظ محمد ادریس نے سابق وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی و معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر رفیق احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ مرحوم نظریہ پاکستان ، خود انحصاری کی بنیاد پر معیشت اور پاکستان کو قائد اعظم ؒ اورعلامہ اقبال ؒکے نظریات کے مطابق نظام دینے کے بڑے داعی تھے ۔ جماعت اسلامی کے رہنمائوں نے ڈاکٹر رفیق احمد مرحوم کے لیے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔لیاقت بلوچ نے ڈاکٹر رفیق احمد کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ۔سینیٹر سراج الحق نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ تعلیمی میدان میں ڈاکٹر رفیق احمد کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔