سرکاری ملازمین کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ کا اعلان

546

پشاور: کورونا وائرس کے پیش نظر گلگت بلتستان حکومت نے سرکاری ملازمین کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کردیا۔

ترجمان گلگت بلتستان حکومت فیض اللہ فراق کےمطابق حکومت نے سرکاری ملازمین کو 1 ماہ کی اضافی تنخواہ دینے کا اعلان کیا ہے، ان میں پیرامیڈیکل، ڈاکٹرز، پولیس اور دیگر شامل ہیں۔

فیض اللہ فراق  کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے اضافی تنخواہ کے حوالے سے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ لاک ڈاون کے دوران غریب اور مستحق افراد کو راشن مفت فراہم کریں گے۔

ترجمان فیض اللہ نے مزید کہا کہ سیکریٹری پاپولیشن ویلفیئر کو مستحق افراد کی فہرستیں تیار کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا وائرس کے 84 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ 1 شخص جان کی بازی ہار چکا ہے۔