جونئیر ایشیاء ہاکی کپ کورونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا گیا

109

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشین ہاکی فیڈریشن نے جون میں ہونے والا جونئیر ایشیاء کپ کرونا وائرس کی وجہ سے ملتوی کردیا۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایشیاء کپ 4 جون سے 12 جون تک ڈھاکا میں کھیلا جانا تھا۔جونئیر ایشیا کپ میں پاکستان، بنگلا دیش۔بھارت، جاپان۔ملائیشیا، جنوبی کوریا، چین، چائنیز تائی پے، اومان اور ازبکستان کی ٹیموں نے شرکت کرنا تھی۔ واضح رہے کہ جونیر ایشیاء کپ آئندہ سال شیڈول جونئیر ورلڈکپ کا کوالیفائر ایونٹ بھی تھا۔