لاڑکانہ، اہم شاہراوں پر فوج، رینجرز اور پولیس تعینات

299

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر تیسرے روز بھی لاک ڈاؤن کے نتیجے میں مکمل طور پر بند رہا، جس کے باعث شہر کی تمام شاہراہیں پر ٹریفک مکمل طور غائب رہی جبکہ شہر کے اہم کاروباری اور دیگر چھوٹے بڑے کاروبار مکمل بند رہے، شہر کے اہم شاہراوں پر پاک فوج، رینجرز اور پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا جبکہ پاک فوج اور رینجرز کے افسران کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں کا گشت کرکے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا، دوسری جانب ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے لاک ڈاؤں کے دوران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے ڈیوٹیوں پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے معلومات لیتے ہوئے انہیں لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے، ایمرجنسی ڈیوٹی سرانجام دینے والے پولیس افسران و اہلکاروں کو ایس ایس پی مسعود احمد بنگش کی ہدایات پر کھانے اور جوس کے پیکٹس بھی دیے گئے۔ دوسری جانب لاڑکانہ پولیس نے قلم 144 کی خلاف ورزی پر متعدد افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف 188 کے تحت تھانہ اللہ آباد، ولید، مارکیٹ، رحمت پور، رتوڈ یرو، سول لائن اور نوڈیرو پر مقدمات درج کرلیے ہیں، جن میں نہال، لقمان، ریحان، اقبال اور آصف سمیت دیگر شامل ہیں، پولیس کے مطابق شہری اپنی نسلیں بچانے کے لیے پولیس اور انتظامیہ سے تعاون کریں اور اپنے آپ کو باشعور قوم ثابت کریں بصورت دیگر خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔