ٹھٹھہ، 20 افراد آئسو لیشن سینٹر منتقل، 2 میں کورونا کی علامات

115

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹھٹھہ میں رینجرز اور پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر 20 سے زیادہ تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے افراد کو پکڑ کر آئسولیشن سینٹر منتقل کردیا، دو افراد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ اسکیننگ کے لیے کراچی روانہ کردی گئی۔ اطلاع ملنے کے بعد رینجرز اور پولیس نے لاک ڈائون کے پیش نظر ٹھٹھہ اور مکلی کی مختلف مساجد میں رائونڈ اور مختلف مقامات سے آنے والے تبلیغی جماعت کے لوگوں کو پکڑ کر آئسولیشن سینٹر ٹھٹھہ منتقل کردیا، جہاں پر دو افراد میں کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد ٹیسٹ اسکیننگ کے لیے کراچی روانہ کی گئی ہے جبکہ باقی 18 افراد کو کورنٹائین سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے والے دونوں افراد کو بخار، زکام اور کھانسی کی شکایات تھی، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس وقت تک کوونا وائرس کا شبہ ظاہر ہونے کے بعد آئسولیشن سینٹر میں رکھا گیا ہے۔ کورونا وائرس کی تصدیق مکمل رپورٹیں آنے کے بعد کی جائے گی۔