لاک ڈائون کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، حیسکو کا نوابشاہ کا اعلامیہ

254

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو عبدالحق میمن نے احکامات جاری کیے ہیں کہ کورونا وائرس سے احتیاطی بچائو کے تحت لاک ڈائون کے دوران بجلی کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ حیسکو کے دفاتر آنے سے گریز کریں، بجلی سے متعلق اپنی شکایات حیسکو 118 اور اپنے علا قے کی سب ڈویژن یا ڈویژن میں فون پر درج کرائیں۔ حیسکو کے تمام کسٹمر سینٹروں پر فیلڈ اسٹاف عوام کی خدمت کے لیے موجود ہے۔ حیسکو کے تمام عملے کو ماسک۔ ہینڈ گلوز اور سینی ٹائزر دیے گئے ہیں اور ان کو مکمل احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے مکمل آگاہی بھی دی گئی ہے اور وہاں پر بینر بھی آویزاں کردیے گئے ہیں۔