جونیئر ہاکی ایشیاکپ بھی ملتوی

241

بنگلہ دیش نے کورونا وائرس کے باعث رواں سال4 سے14جون تک ڈھاکا میں ہونے والا جونیئر ایشیا کپ ہاکی ٹور نامنٹ ملتوی کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش ہاکی حکام کا کہنا ہے کہ ا س وقت جو صورت حال ہے اس میں اس ایونٹ کا انعقاد ممکن نہیں۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی صحت کو مدنظر رکھتے ہیں اس ٹورنامنٹ کو ملتوی کر رہے ہیں۔

بنگلہ دیش ہاکی فیڈریشن کے سکریٹری مومن الحق کے مطابق ہماری تیاری مکمل ہےمگر موجودہ حالات میں فیڈریشن کی تمام سر گرمیاں معطل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد مہمان کھلاڑیوں کے ایکری ڈیشن اور ویزے کا عمل ہوگا۔ ایشین ہاکی فیڈریشن کا کہنا ہے کہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے ایونٹ کا نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔