دنیا بھر میں کورونا وائرس نے لاکھوں افراد کو بے چینی اور اضطراب کی کیفیت میں مبتلا کردیا ہے کیونکہ ان کے پاس کرنے کو کوئی خاص کام نہیں ہے۔
اسی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اسنیپ چیٹ دماغی صحت اور دباؤ کی کیفیت میں مددگار ٹول متعارف کرا رہی ہے جو کہ صارفین کی دماغی صحت کے لیے معاون ثابت ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق “ہیئر فار یو” ٹول صارفین کی بے چینی اور اسٹریس کو دور کرنے میں مدد کرے گا، یہ ٹول اسنیپ چیٹ میں جلد ہی شامل کرلیا جائے گا جو کہ بے چینی، ڈپریشن، اسٹریس، سائبر بولئینگ اور خودکشی کی سوچ رکھنے والے لوگوں کو مشورے اور نصیحت کرےگا۔
علاوہ ازیں اسنیپ چیٹ کے اس نئے ٹول کا خاص دارو مدار کورونا وائرس ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں چین کے صوبے ہوبئی کے شہر ووہان سے منظر عام پر آنے والا کورونا وائرس 197 تک پھیل چکا ہے اور دنیا بھر اس وبا سے ہلاک افراد کی تعداد 18 ہزار 892 ہو گئی ہے جبکہ متاثر افراد کی تعداد 4 لاکھ 22 ہزار سے زائدہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب افراد کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار ہے۔