سراج الحق کی قوم سے جمعرات کو شب دعا جمعہ کو یوم توبہ منانے کی اپیل

430

لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کورونا وائرس سے نجات کے لیے قوم سے اپیل کی ہے کہ پاکستانی قوم جمعرات کو شب دعا اور جمعہ کو یوم توبہ و استغفار کے طور پر منائے ۔انہوں نے کہا کہ آئیں ہم سب مل کر اجتماعی توبہ و استغفار اور مالک کائنات کی طرف رجوع کریں اوراللہ تعالیٰ کی حدودکی پابندی، جھوٹ ،ملاوٹ، کم تو لنا، دھوکے جیسی معاشرتی برائیوں سے اجتناب کرنے کا عہد کریں۔