اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز میں سے 78 فیصد مریض ایران سے آئے ۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں مصدقہ کیسز کی تعداد 892 جبکہ مشتبہ مریضوں کی تعداد 7 ہزار 736 ہے۔
معاون خصوصی نے مزید تفصیلات بتائیں کہ آزاد جموں و کشمیر میں ایک، بلوچستان میں 110، گلگت-بلتستان میں 80، اسلام آباد میں 15، خیبر پختونخوا میں 38، پنجاب میں 265 اور سندھ میں407 کیسز سامنے آئے ہیں۔
ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائس کے اب تک 6 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ زیر علاج تمام مریضوں میں سے صرف 5 کی حالت نازک ہے۔