جماعت اسلامی سندھ نے سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر کورونا ریلیف فنڈ قائم کردیا

566

جماعت اسلامی سندھ نے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی ہدایت پر کورونا ریلیف فنڈ قائم کردیا ہے۔

صوبائی امیرمحمد حسین محنتی نے کراچی تا کشمور تمام ضلعی امراءکے نام جاری پیغام میں کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں جماعت اسلامی اورالخدمت کے ذمہ داران حسب سابق انسانیت کی خدمت اور رب کی رضا کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں،جماعت اسلامی اور الخدمت کے دفاتر و رضاکار کورونا وائرس کے سے بچاٶ کے لیے کئے جانے والے حکومتی اقدامات کو فالو کریں۔

انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے ڈارنے کی بجائے اللہ کا خوف اوررجوع الی اللہ کی طرف راغب کریں کیوں بیماری و شفا ،زندگی وموت اورتنگی وخوشحالی سب کچھ اسی کے ہاتھ میں ہے، اپنے گناہوں کی توبہ واستغفار اور ملک وقوم کی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کیجئے

امیر جے آئی سندھ نے ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ کورونا ریلیف فنڈ سے اپنے اپنے اضلاع میں مستحقین خاص طور پرلاک ڈاﺅن کی صورتحال سے متاثر ہونے والے دھاڑی دار محنت کش اور سفید پوش طبقہ کی بھرپور مدد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اورالخدمت قوم کو مشکل کی اس گھڑی میں ھرگزتنہا نہیں چھوڑے گی۔

صوبائی امیرنے اہل خیر حضرات سے اپیل کی کہ وہ اجناس ونقدرقم کی صورت میں کورونا ریلیف فنڈ میں دل کھول کرتعاون اوراس کی رسید ضرور حاصل کریں اس نازک صورتحال میں دھاڑی دار اورسفید پوش طبقے کے خاندانوں کی سرپرستی کیجئے۔

انہوں نے کہاکہ خیر اورصدقہ بہت ساری مصیبتوں کو ٹالتا ہے ۔مصیبت اورامتحان کی اس گھڑی میں ھرفرد کو اپنے حصہ کا کام کرنا چاہئے۔