کورونا وائرس: پنجاب اور کے پی میں اسکولوں کی تعطیلات

1053

لاہور/ پشاور: پنجاب حکومت نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کافیصلہ کرلیا جبکہ خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں  کی چھٹیوں میں توسیع کااعلامیہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے  اور اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات قبل ازوقت کرنے کافیصلہ کیا گیا اور تعلیمی اداروں کو 31 مئی تک بند کرنے کا اعلان کیا گیا جبکہ تعلیمی اداروں میں طلبہ سے آدھی فیسیں لی جائے گی تاہم اساتذہ کو تنخواہیں مکمل ادا کی جائیں گی۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں  کی چھٹیوں میں توسیع کااعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں نجی و سرکاری اسکول 5 اپریل تک بند رہیں گے۔

یاد رہے کہ کے پی کے میں اسکولوں کی چھٹیاں رواں ماہ کے آخر میں 31 مارچ کوختم ہوناتھیں ۔

کے پی کے کے محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول کھلنے کے بعد میٹرک امتحانات کا شیڈول جاری کیا جائےگا۔

محکمہ تعلیم کاکہناہےکہ کورونا خدشات کے باعث سکولز کی چھٹیوں میں توسیع کی گئی ہے  جبکہ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔