پاکستان کورونا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 26 ویں نمبر پر

601

کراچی: کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پنجے گاڑنے لگا، دنیا بھر میں کوروناسے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 26ویں نمبر پرآگیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر نے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعداد و شمار جاری کردئیے ہیں ،ملک بھر میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 892 تک پہنچ چکی ہے۔

کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد399 ،پنجاب میں 249 ، بلوچستان 110،گلگت بلتستان میں 80 ، خیبرپختونخوا 38 اور اسلام آبادمیں 15 مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کورونا وائرس سے جاں بحق افرادکی تعداد 6 ہےجبکہ6 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں،کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک اٹلی ہے جس میں 63 ہزار 927 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جو کہ چین سے کم ہیں لیکن وہاں وائرس کے باعث ہونے والی اموات چین سے کئی گنا زیادہ ہو گئی ہیں۔

دنیا بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 558 تک پہنچ چکی ہے،کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد  3 لاکھ 81ہزار761 سے تجاوز کر گئی۔اٹلی میں وائرس کے باعث اب تک 6 ہزار 77 لوگ جان کی بازی ہار چکے ہیں۔