آج ریلوے آپریشن معطل کردیں گے،شیخ رشید

400

اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج ہوسکتا ہے ریلوے کا آپریشن معطل کردیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج سفارشات لے کر جارہا ہوں، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے، وزیراعظم سے مشاورت کے بعد آج اہم اعلان کروں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ آج ہوسکتا ہے ریلوے کا آپریشن معطل کردیں، کسی بھی ٹرین کو راستے میں نہیں روک سکتے،، ریلوے کے حوالے سے پنجاب میں نہیں سندھ میں مسائل سامنے آرہے ہیں۔

وزیر ریلوے شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو سفارشات دوں گا کہ ریلوے کیلئے پیکج دیں، ملازمین کو تنخواہیں بھی دینی ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے لئے وزارت ریلوے کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔