ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رہنما علی شیر بروہی کے نوجوان بیٹے نے گھریلو تنازع پر اپنے آپ کو پستول سے فائر کرکے خودکشی کرلی۔ پیر کی شپ کو پیپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رہنما علی شیر بروہی کے نوجوان بیٹے 30 سالہ سلیم بروہی نے اپنے مکلی والے گھر میں پستول سے فائر کرکے گولی مار کر خودکشی کرلی، جس کو سول اسپتال مکلی میں لایا گیا لیکن متوفی اسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ توڑ چکا تھا۔ اسپتال پہنچنے کے بعد ڈاکٹروں نے نوجوان کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی، کاروائی کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کیا گیا۔