الخدمت فائونڈیشن سکھر کی جانب سے  شہریوں میں حفاظتی لباس کی تقسیم

187

سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی کے شعبہ خدمت خلق ’’الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان‘‘ کی جانب سے سکھر کے قرنطینہ مرکز کے باہر باقائیدہ کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔ امیر ضلع سکھر مولانا حزب اللہ جکھرو کیمطابق سکھر قرنطینہ مرکز میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر پیرامیڈیکل اسٹاف کو الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے حفاظتی لباس PPE فراہم کیے جا رہے ہیں۔ڈاکٹرز ، پیرامیڈیکل اسٹاف اور سیکورٹی پر مامور اہلکاروں کیلیے دو وقت چائے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔الخدمت کی ایمبولینس سروس بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر مرکز موجود رہے گی۔لمحہ بہ لمحہ صورتحال کے پیش نظر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور انتظامیہ سے مکمل تعاون جاری رکھا جائے گا۔