سکھر (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے ایک وفد نے امیر ضلع مولانا حزب اللہ جکھرو کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر سکھر رانا عدیل سے انکے آفس میں ملاقات کی ، ملاقات میں وفد نے لیبر کالونی سکھر میں قائم کردہ قرنطینہ سینٹر میں انتظامی حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوسرے فیز میں آنے والے افراد میں کورونا کی شرح کم ہے اور کورونا سے متاثرہ افراد کی حالت بتدریج بہتر ہورہی ہے، وفد نے موجودہ صورتحال کے حوالے سے جماعت اسلامی کے شعبہ الخدمت فاؤنڈیشن کی فلاحی امدادی سرگرمیوں سے آگاہ کیا اور ڈپٹی کمشنر سکھرکو جماعت اسلامی کی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ وفد میںامیر سکھر شہر زبیر حفیظ شیخ ، پیما سکھر سے ڈاکٹر عبدالعزیز، مولانا سلطان لاشاری ایڈووکیٹ ، سرفراز صدیقی اور نبیل طارق شامل تھے۔