لاہور (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر اطلاعت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حکومت کی طرف سے ہم ن لیگ کے صدر شہباز شریف کو خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے وہ وطن واپسی پر پوائنٹ اسکورنگ نہیں کریں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے کہا ہے کہ حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر وائرس کے خلاف جنگ جیتنی ہے،شہباز شریف آئیں اور بطور اپوزیشن لیڈر اپنا کردار ادا کریں۔