نوابشاہ، باندھی پولیس نے 18 سالہ نوجوان کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہاف فرائی کردیا

118

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) باندھی پولیس نے 18 سالہ نوجوان سکرنڈ کے رہائشی بابر علی کیریو کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہاف فرائی کردیا جبکہ باندھی پولیس کا نوجوان سے پستول برآمد کرنے کا دعویٰ باندھی پولیس اسٹیشن پر کیس بھی داخل دوسری طرف زخمی نوجوان کا کہنا ہے کہ رات دیر سے سکرنڈ کے سینما چوک پر انکم سپورٹ پروگرام آفس میں بیٹھا تھا کہ سکرنڈ تھانے کے جمعدار قربان علی لاکھو نے گرفتار کرکے سکرنڈ تھانے منتقل کیا جہاں سے رات دیر گئے باندھی پولیس اسٹیشن کے آگے گولیاں مار کر زخمی کردیا، نوجوان کو پی ایم سی اسپتال نوابشاہ کے ٹراما سینٹر میں داخل کیا گیا جبکہ اس کی والدہ نسیم کیریو کا کہناہے کہ میرے بیٹے پر ظلم ہوا ہے مجھے انصاف اور تحفظ دیا جائے۔