نوابشاہ، عدالت نے صحافی سے بدسلوکی پر ملزم کو سزا دے دی

162

نوابشاہ (سٹی رپورٹر) عدالت نے صحافی سے بدسلوکی پر ملزم کو سزا دے دی تفصیل کے مطابق سول جج و جوڈیشل مجسٹریٹ نوابشاہ مہتاب چانڈیو کی عدالت میں زیر سماعت مقدمہ کرمنل کیس نمبر 13/2020ء میں نامزد ملزم ریاض محمد اعوان نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے استدعا کی کہ اسے معافی دی جائے اور عدالت اس پر رحم کھاتے ہوئے کم سے کم سزا تجویز کرے ملزم نے گزشتہ دنوں ریلوے اسٹیشن پر سینئر صحافی عزیز صدیقی سے بد سلوکی کی تھی ملزم سندھ پولیس کا سابق اہلکار ہے جسے اس ہی طرح کے الزامات پر ملازمت سے نکالا جا چکا ہے عدالت نے مجرم کی جانب سے رحم کی درخواست منظور کرتے ہوئے کم سے کم سزا مبلغ پانچ سو روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے حکم دیا کہ جرمانے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروائی جائے ملزم ریاض اعوان کیخلاف ماڈل تھانہ ریلوے نوابشاہ میں مقدمہ نمبر 07/2020 زیر دفعہ 120 R/ACT درج کیا گیا تھا ملزم نے گزشتہ دنوں ریلوے اسٹیشن پر عوام ایکسپریس حادثے کی کوریج کے دوران سینئر صحافی امن کے بیورو چیف عزیز الحسن صدیقی سے بدسلوکی کی تھی جس کا مقدمہ ریلوے تھانہ پر درج کیا گیا تھا۔