ایران ،ہالینڈ بین کٹنگ اور ڈیرن سیمی نے 14 روز کیلئے تنہائی اختیار کرلی

268

سڈنی/جمیکا(جسارت نیوز)پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)فائیو کی آسٹریلوی پریزینٹر ایرن ہالینڈ انکے منگیتربین کٹنگ اور پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے اپنے گھر پہنچ کر 14دن کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔ پی ایس ایل فائیو کے دوران اپنے دلکش انداز میں کھلاڑیوں ، آفیشلز اور دیگر افراد کے انٹرویوز کرنے والی پریزینٹر ایرن ہالینڈ پاکستان سے اپنے آسٹریلیا پہنچ گئی ہیں ۔ایرن ہالینڈ نے اپنے گھر پہنچ کر عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر پہنچ گئی ہیں اور 14دن تک تنہا رہنے کا فیصلہ کیا ہے،کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی جانب سے کھیلنے والے انکے منگیتر بین کٹنگ نے بھی اپنے گھر پہنچ کر 14دن کے لیے تنہائی اختیار کرلی ہے۔ دوسری جانب پشاور زلمی کے کوچ ڈیرن سیمی نے بھی پی ایس ایل میں شرکت کے بعد پاکستان سے واپس سینٹ لوشیا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے گھر پہنچنے کے بعد تنہائی اختیار کر لی ہے۔سیمی کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان میں کورونا ٹیسٹ منفی آیا تھا لیکن انہوں نے کچھ احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں، اچھی طرح اپنے ہاتھ دھوئے، آنکھ، ناک اور منہ کو نہیں چھو رہے ہیں اور 14 روز انتظار کے بعد ہی اپنے اہل خانہ سے ملاقات کریں گے ۔ان کا کہنا ہے کہ وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلیے احتیاط ضروری ہے، امید ہے یہ وقت گزر جائے گا۔