کراچی :کورونا وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظرکراچی کی ملیرجیل سے 188قیدی رہا کردیئے گئے۔
کراچی میں کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عدالتوں کا بڑا اقدام سامنے آگیا ، شہر قائد کے مختلف اضلاع کےججز نے ملیر جیل کا دورہ کیا اور 188قیدی رہا کردیئے، تمام قیدی معمولی جرائم میں ملوث تھے۔
قیدیوں کومتعلقہ عدالت کے سامنے اعتراف جرم کرنے کے بعد رہا کیا گیا۔