تعلیمی بورڈ سکھر سے وابستہ عوامی معاملات پر 31 مئی 2020ء تک پابندی عائد

190

سکھر (نمائندہ جسارت) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈسکھر کے اعلامیہ کے مطابق بورڈ سے وابستہ عوامی معاملات پر 31 مئی 2020ء تک پابندی عائد کردی گئی ہے ایسا اقدام کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچائوکے لیے احتیاطی طور پر اٹھایا گیا ہے ۔ اعلامیہ میں سیکرٹری بورڈ، ناظم امتحانات ،افسران اور بورڈ کے دیگر عہدیداروں کوپابند کیا گیا ہے کہ بنا اجازت ہیڈکوارٹر نہ چھوڑیں۔