غیر قانونی بھرتیاں‘کیوں نہ وزیراعلیٰ سندھ کو بلائیں‘ چیف جسٹس گلزار

256

اسلام آباد (آن لائن) چیف جسٹس آف پاکستان نے سندھ پولیس میںغیر قانونی بھرتیوں سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سندھ حکومت کی طرف سے کسی ذمے دار کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غیرقانونی بھرتیوں کے جرم میں نچلے درجے کے ملازمین کو سزائیں دے دی گئیں جبکہ بھرتیاں کرنے والے اصل لوگ بیٹھے ہیں‘سندھ حکومت کو آخر کیا ہوگیا ہے، کیوں نہ وزیر اعلیٰ سندھ کو بلا لیں۔ عدالت نے چیف سیکرٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے معاملے کی سماعت 2 ہفتے کیلیے ملتوی کر دی ہے۔ کیس کی ساعت چیف جسٹس کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے کی۔ دوران سندھ چیف جسٹس کے سوال پر وکیل غلام نبی کیریو نے عدالت کو بتایا کہ سندھ حکومت کو کورونا کی وبا نے پریشان کر رکھا ہے،جس پر چیف جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ کیا کورونا وائرس یہاں نہیں ہے۔