لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) کورونا وائرس کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ محمد نعمان کی ہدایات پر تحصیلدار لاڑکانہ وزیر چند اوڈ کی سربراہی میں اینٹی انکروچمنٹ پولیس کے ہمراہ شہر کے جی پی او روڈ، دڑی محلہ، انصاری محلہ و دیگر علاقوں میں قائم نجی 30 سے زائد ٹیوشن سینٹر کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 ٹیوشن سینٹرز کو سیل کردیا گیا، جبکہ ٹیوشن سینٹر مالکان کو ہدایت کی گئی کہ وہ تین ہفتے اپنے ٹیوشن سینٹر بند رکھیں۔ افسران کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل کے اعلان کے بعد بھی لاڑکانہ میں اکثر ٹیوشن سینٹر کھلے ہوئے ہیں، جنہیں کورونا وائرس کے پیش نظر بند اور سیل کیا گیا ہے تاکہ کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلاؤ سے بچا جاسکے۔