نوابشاہ،حکومتی پابندی کے باوجود مویشی منڈی سجالی گئی

235

نواب شاہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بااثرا فراد نے سندھ حکومت کے احکامات کو ہوا میں اڑ دیا پابندی کے باوجود مویشی منڈی سجا لی سندھ بھر سے سیکڑوں افراد کی جانوروں کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ کی بے بس ،بااثر شخص کا تعلق حکمران جماعت سے ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے سلسلے میں سندھ حکومت نے مختلف تقریبات پر پابندی لگائی تھی تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہا جاسکے اس ہی سلسلے میں ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد نے ضلع بھر میں مویشی منڈیوں پر بھی فوری پابندی عائد کی تھی تاکہ کسی بھی مکمنہ نقصان سے بچا جاسکے حکمران جماعت سے تعلق رکھنے والے بااثر شخص نے حکومتی پابندیاں کو ہوا میں اڑ کرتعلقہ دوڑ میں مویشی منڈی سجا لی جس میں ضلع بھر سے سیکڑوں افراد نے اپنے اپنے جانوروں کے ہمراہ شرکت کی اور کورونا وائرس سے بے خوف وخطر خرید فروخت کا عمل جارہی رہا جس میں ملک بھر سے جانوروں کے بیوپاری حضرات نے شرکت کی۔مذکورہ مویشی منڈی شہید بینظیر آباد ڈویژن کی سب سے بڑی مویشی منڈی ہے جس میں ہر ہفتے کروڑوں روپے کے جانوروں کی خرید فروخت ہوتی ہے مذکورہ مویشی منڈی کا ٹھیکا حکمران جماعت کے بااثر شخص کے پاس ہے جس کے سامنے ضلعی انتظامیہ بے بس نظر آئی۔ دوسری جانب شہریوں نے حکومت سے سوال کیا ہے کہ کیا قانون غریبوں کے لیے ہے اور بااثر افراد اس قانون سے محفوظ ہے۔