نوابشاہ ،60میل روڈ کو ڈبل کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں ،مکینوں کا مطالبہ

197

نواب شاہ (سٹی رپورٹر) سانگھڑ روڈ سے متصل 60 روڈ کو ڈبل روڈ کیا جائے سڑک کے کشادہ نہ کرنے کی وجہ سے آئے دن حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے، روڈ تعمیر نہ ہونے کی وجہ سے اطراف میں ٹریفک کی روانی سے انسانی جانوں کے ضیاع کا خدشہ ہے، بلدیہ اور ضلعی انتظامیہ کی سستی اور لاپرواہی کی وجہ سے روڈ پر ٹریفک دونوں طرف چلتی ہے۔ یاد رہے کہ پہلے ہی سنگل روڈ ہونے سے 20 افراد حادثات میں جاں بحق ہوگئے ہیں مگر شہریوں کی لاپرواہی مزید انسانی زندگیاں ضائع کر سکتی ہے۔ علاقہ مکینوں نے توقع کا اظہار کیا ہے کہ کمشنر شہید بے نظیر آباد اس جانب توجہ دیکر جلد 60 میل روڈ کو ڈبل کرنے کے احکامات صادر کریں گے۔