ایران نے 85 ہزار قیدیوں کو رہا کردیا

413

ایران میں کورونا وائرس کےپھیلاؤ کوروکنےکیلئے85ہزار قیدیوں کو عارضی طورپررہا کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ایرانی عدلیہ نے نئے احکامات کے ذریعے ملک بھر کی جیلوں میں قید 85 ہزار قدیوں کو رہا کردیا ہے،رہائی پانےوالےقیدیوں میں سےآدھےسیکیورٹی سےتعلق رکھنےوالےقیدی ہیں۔

برطانو ی میڈیا کا کہنا ہے کہ رہائی پانےوالےقیدی واپس جیل کب جائیں گےاس حوالے سے ایرانی عدلیہ کے ترجمان نےواضح نہیں کیا۔

ایران میں کوروناوائرس سے853اموات ہوچکی ہیں جب کہ 14ہزار991کیسزرپورٹ ہوئےہیں، ملک بھر میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں۔

دارالحکومت تہران سمیت ملک بھر میں مقدس مقامات کو زائرین کے لیے بند کردیا گیاہے، عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے اور تعلیمی اداروں کو تاحکم ثانی بند رکھا گیا ہے۔