نوابشاہ ،معذورملازمین کا منظورکردہ الائونس ادا کیا جائے

168

نوابشاہ(سٹی رپورٹر)حیسکو معذور کوٹہ پر بھرتی ہونے والے ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ جو پیپکو نے اسپیشل کنوینس الاؤنس روائیز کیا ہے، 1000 سے 2000 روپے مقرر کیا ہے۔ وہ اسپیشل الائونس اب تک حیسکو کے معذور ملازمین کو نہیں مل پایا۔ جبکہ باقی تمام کیٹیگریز کے ملازمین کو ان کے روائیزڈ الاؤنس مل چکے ہیں۔ اور یہ معذور حیسکو ملازمین پر کسی کا احسان نہیں، نہ یونین کا نہ حیسکو مینجمنٹ کا۔ یہ ان کا بنیادی حق ہے باقی حیسکو ملازمین کی طرح ان کیلیے بھی پیپکو کی مجوزہ پالیسی پر (فوراً اسپیشل کنوینس الاؤنس ) کی منظوری کا آرڈر صادر کیا جائے اور مذکورہ لیٹر کے تحت حیسکو ہیڈکوارٹر ایڈمن کومعذور ملازمین کا (ڈیٹا) فراہم کرنے میں تاخیر کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے۔ جبکہ حیسکو نے اپنے ماتحت تمام متعلقہ دفتروں کو معذور ملازمین کا Data حیسکو (ہیڈکوارٹر ایڈمن) کو ارسال کرنے سے پہلے ہی مذکورہ لیٹر کے ذریعے احکامات جاری کر دیے تھے۔ تو اب 4 مہینے مزید گزرنے کے باوجود اس Data کا کیا ہوا؟ اب تک اس (اسپیشل کنوینس الاؤنس) پر خاموشی کیوں اختیار کی جارہی ہے اور اس کا اب تک آفس آرڈر کیوں جاری نہیں کیا جارہا۔مزید حیسکو کے معذور ملازمین نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ وہ قانونی چارہ جوئی اور اعلیٰ اداروں کو تحریری طور اس طرح کی شکایت کا جواز اور اختیار رکھتے ہیں۔ لہٰذا DG/Admn&HR Dir سید عمران علی عسکری حیسکو معذور ملازمین کا یہ جائز مطالبہ ہے، جس پر فوری عمل کروایا جائے اور (اسپیشل کنوینس الاؤنس) آرڈر بغیر کسی تاخیر فوری جاری کردیا جائے۔ تو تمام حیسکو معذور ملازمین آپ کے شکر گزار اور احسان مند رہیں گے۔