پی سی بی میڈیاکی جانب سے صحافیوں سے اظہار تشکر

215

کراچی (سید وزیر علی قادری) پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا سیل نے میڈیا سینٹر میں اکر پاکستان سپر لیگ کے میچوں کی کوریج کرنے والے صحافیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ میڈیا سیل نے اپنی دانست تمام سہولیات کی فراہمی کی کوشش کی۔ پھر بھی اگر پی سی بی خدمات میں کسی بھی قسم کی کوتاہی ہوئی ہو اس پر معزرت خواہ ہے۔ ردعمل پر موجود صحافیوں کا کہنا تھا کہ ہیڈ سمیع برنی کی ٹیم نے بہت اچھی خدمات پیش کیں جس پر انہیں ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ اور ہمارے تعلقات مستقبل میں بھی مزید استوار رہیں گے۔ واضح رہے کہ پی ایس ایل 5ویں ایڈیشن کا افتتاح کراچی میں ہوا تھا اور آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں اس میں شیڈول میچز کا شایقین کی شرکت کے بغیر اختتام ہوگیا۔ سیمی و فائنل قدافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔