سکھر، تقریبات پر پابندی سے شادی ہال مالکان پریشانی میں مبتلا

161

سکھر (نمائندہ جسارت) ضلعی انتظامیہ ان ایکشن، متعدد شادی ہال اور تقریبات منسوخ، کورونا وائریس کے خطرات کے پیش نظر تقریبات پر پابندی سے شادی ہال مالکان پریشانی میں مبتلا ہیں، مومل بینکوٹ، سرتاج ہال، حنا گارڈن اور شہر کے بیشتر میرج ہال پابندی کی وجہ سے بند کردیے گئے۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ موذی وائرس کے بچائو کے حوالے سے تقریبات و اجتماعات پر لگائی جانے والی پابندی پر عملدرآمد کرائیں گے۔