سکھر، لیبر کالونی میں رہائش پذیر 292 زائرین میں سے 13 کو الگ کرنے کے لیے انتظامات

194

سکھر (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ سندھ کی جانب سے 13 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کا معاملہ، لیبر کالونی میں رہائش پذیر 292 زائرین میں سے 13 کو الگ کرنے کے لیے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ ذرائع کے مطابق 13 زائرین کو دیگر زائرین سے الگ رکھا جائے گا۔ زائرین کے بہتر علاج کے لیے انہیں کراچی منتقل کیے جانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔