عمران خان نواز شریف سے 3 ارب ڈالر لینا چاہتے تھے،اعتزاز احسن

307

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نواز شریف سے دو تین ارب ڈالر لینا چاہتے تھے لیکن سودا 100 ن لیگی ارکان پر ہوا۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عمران خان کی حکومت کے استحکام کی ضامن ہے، اسی ضمانت پر شریف برادران باہر گئے۔اسی لیے بلاول زرداری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر واپس آئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کا این آر او دینے والوں نے بہت فائدہ اٹھایا عمران خان کہتے تھے نواز شریف کو باہر نہیں جانے دوں گا لیکن وہ گئے۔سنا ہے عمران خان نواز شریف سے دو یا تین ارب ڈالر لینا چاہتے تھے لیکن سودا یہاں 100 ن لیگ کے ارکان پر ہوا۔ہر ایم این اے اور سینیٹر نوازشریف نے انہیں بیچ دیا،دونوں بھائی لندن میں بیٹھ کر کوئی نہ کوئی منصوبہ ضرور بنائیں گے۔اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مریم نواز بھی چلی جائے تو حمزہ شہباز کو زیادہ فائدہ ہوگا میرا خیال ہے کہ وہ چلی جائیگی۔اس سے قبل پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے ضامن نواز شریف ہیں،دونوں بھائی ملک سے باہر بھی چلے گئے اور پیسے بھی بچا گئے، یہ وہی نواز شریف ہیں جو یہاں مرے جا رہے تھے اور وہاں یہ لوگ ملاقاتیں کر رہے ہیں۔